اگرچہ عاصم منیر کسی پارٹی کا بندہ نہیں ہے مگر عوام یہی دیکھیں گے کہ دھرنے احتجاج ختم ہو گئے ہیں، عمران خان فیل ہو گیا ہے، باجوہ گھر چلا گیا ہے، عاصم منیر آ گیا ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے خلاف ہے، نواز شریف کی سیاست کامیاب ہو گئی ہے۔
فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی سے پانچ سال کی نااہلی والے فیصلے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ حالات بدل رہے ہیں اور نواز شریف کی واپسی اب زیادہ دور نہیں ہے۔ میں کافی عرصے سے یہ کہہ رہا ہوں کہ لیول پلئینگ فیلڈ کیلئے نوازشریف کے راستے کھل جائیں گے۔