بالی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا نے تنقید سے محفوظ رہنے کا راز بتا دیا

01:09 PM, 25 Oct, 2021

نیا دور
بالی وڈ کی نامور اداکارہ ملائیکا اروڑا نے اپنے کیریئر کے دوران اس راز پر سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کی وجہ سے تنقید ان پر اثر نہیں کرتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیکا اروڑا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے زیادہ تر حصے میں مداحوں کی آنکھ کا تارا رہی ہیں، اور اس دوران انہوں نے تنقید کا بھی سامنا کیا۔



ان کا کہنا تھا کہ یہ سب تنقید آپ کے کام پر ہو یا ذاتی زندگی پر، آپ کو آپ کے فیصلوں کی بدولت پرکھا جاتا ہے۔

ملائیکا کا کہنا تھا کہ میں نے احساس کیا کہ اپنے فیصلے اور زندگی کے بارے میں غیر جانبدار رہنا کتنا اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اپنے متعلق منفی تبصروں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں اور ان کی ترجیح خود کو پختہ ذہن رکھنے پر ہوتی ہے۔



ئیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ میں ٹرولز پر توجہ نہیں دیتی۔ گزشتہ کئی سالوں میں مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ان غیر ضروری ٹرولزکو توجہ نہ دینا اور ان کا، آپ پر اثرنہ ہونا ہی ان سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔

ملائیکا کہنا تھا کہ کبھی کبھار وہ تنقید کا جواب دیتی ہیں اور آواز اٹھاتی ہیں، تاہم زیادہ تر وہ ان سے غیر متاثر ہی رہی ہیں۔



انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے اس انداز کو ہی اپنے اور اہلِ خانہ کیلئے بطور ڈھال بنایا ہوا ہے جو ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت کرتی ہے۔
مزیدخبریں