Type to search

انسانی حقوق خبریں خواتین قومی

پنجاب: خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ

پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود صوبے بھر میں خواتین کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق گذشتہ 5 برسوں میں خواتین پر تشدد، عصمت دری، قتل اور تیزاب پھینکنے کے 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 2014 میں خواتین سے زیادتی کے 2 ہزار 281، 2015 میں 2 ہزار 618 اور 2016 میں 2 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح 2017 میں 2 ہزار 998 جب کہ سال 2018 میں 2 ہزار 937 خواتین سے زیادتی اور قتل کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق 2019 کے 10 ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے تین ہزار 387 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ غیرت کے نام پر 149 خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا، اسی عرصے میں تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، ان واقعات کو روکنے کے لئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *