Type to search

خبریں سیاست

فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر وزیر اطلاعات پنجاب مقرر

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ صوبائی وزیر  اطلاعات بنا دیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال کی جانب سے اطلاعات کے محکمہ کی اضافی ذمہ داریوں سے معذرت کے باعث صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی دے دیا گیا ہے۔

میاں اسلم اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حلقے کی مصروفیات کے باعث دو وزارتوں کے ساتھ انصاف نہیں کر پا رہا، اطلاعات کے محکمے کی اضافی ذمہ داریاں چھوڑنے کے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے۔

میاں محمد اسلم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی ذمہ داریوں سے معذرت کے بعد فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات بنانے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد  رہے کہ رواں برس مارچ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران فیاض الحسن چوہان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کے خلاف بھی توہین آمیز جملہ کہا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس کا وزیراعظم عمران خان نے سختی سے نوٹس لیا تھا اور انہیں وزرات سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *