Type to search

بڑی خبر جرم خبریں

ڈان نیوز کے دفتر پر ہجوم کا دھاوا

مطیع اللہ جان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈان نیوز کا زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر موجود دفتر اس وقت ہجوم کے ہاتھوں یرغمال ہے، جنہوں نے دفتر کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر قبضہ کر لیا ہےجبکہ اسلام آباد پولیس نے صرف 3 اہلکار بھیجے ہیں۔

اس حملے کی وجہ مبینہ طور پر  “ڈان” کی وہ خبر ہو سکتی ہے جس کے مطابق  لندن میں دہشتگردی حملے میں ملوث دہشتگرد کو پاکستانی نژاد کہا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے “بائیکاٹ ڈان نیوز ” کے نام سے ٹرینڈ بھی چلایا تھا اور ڈان اخبار پر شدید تنقید کی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ڈان اخبار اور چینل کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔

ڈان اخبار نے دعوٰی کیا تھا کہ لندن برج حملے میں ملوث دہشتگرد عثمان خان کا تعلق پاکستان سے تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *