Type to search

خبریں زیادہ مقبول قومی

سی پی او راولپنڈی نے ریڑھی بان سے معذرت کیوں کی؟

  • 41
    Shares

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ریڑھی بان کی جیکٹس زبردستی اٹھانے کے  معاملے پر آج چاندنی چوک موقع پر جا کر متاثرہ ریڑھی بان سے ملاقات کی اور ٹریفک سٹاف کی طرف سے اٹھائی گئیں جیکٹس واپس کروائیں اور متاثرہ شخص  ظاہر خان سے معذرت کا اظہار کیا۔

سی پی او نے گزشتہ شب ہی معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک انسپکٹر اور سٹاف کو معطل کر دیا تھا اور معطل ٹریفک سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کےاحکامات بھی جاری کردیے تھے۔

سی پی او محمد احسن یونس نے کہا آئی جی پی پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا سخت محاسبہ ہو گا، جس طرح راولپنڈی پولیس کا کمانڈر ہوں اسی طرح عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا ذمہ دار بھی ہوں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *