Type to search

بین الاقوامی خبریں عجیب و غریب

ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والا دنیا کا مہنگا ترین کیلا

کیا آپ ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چپکے اس کیلے کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کی رقم ادا کرنے کو تیار ہو جائیں گے؟ یقیناً نہیں، آپ اس ایک کیلے کے عوض چند روپے ہی ادا کریں گے۔

ایسا ہی ایک کیلا میامی کی آرٹ بیسل نامی گیلری میں ایک لاکھ 20 ہزار  ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس کی پاکستانی روپوں میں رقم ایک کروڑ 80 لاکھ کے برابر ہے۔ اس کے بعد دوسرا کیلا بھی اتنی ہی رقم میں فروخت ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اس فن پارے کو اطالوی فنکار موریزیو کیٹلان نے بنایا تھا اور اسے ’کامیڈین‘ کا نام دیا گیا تھا۔

موریزیو پہلے کانسی اور دیگر دھاتوں سے کیلا بنانا چاہتے تھے لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی اور اس کے بعد انہوں نے ایک دکان سے تین کیلے خریدے اور انہیں آرٹ گیلری میں ٹیپ سے چپکا دیا۔

ایک کیلا ایک خاتون نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا اور دوسرا ایک مرد نے اتنی ہی قیمت میں خرید لیا۔ لیکن توقع ہے کہ تیسرا کیلا اس سے بھی مہنگا فروخت ہوگا جس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

آرٹ بیسل گیلری کے مالک ایمانویل پیروٹِن نے کہا کہ انہیں اس کی توقع نہیں تھی اور ان کے خیال میں یہ ایک معجزہ ہے۔

فن اور آرٹ کے ناقدین کے مطابق یہ فن پارہ اس وجہ سے انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوا ہے کیونکہ موریزیو خود ایک بہت بڑے اور مشہور فن کار ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *