Type to search

جرم خبریں خواتین قومی

کراچی سے اغوا ہونے والی دعا منگی 7 روز بعد گھر واپس پہنچ گئیں

  • 5
    Shares

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی 7 روز بعد واپس گھر  پہنچ گئیں۔ دعا منگی کی رہائی سے متعلق حتمی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دعا گذشتہ شب خیریت سے گھر پہنچ گئی ہے مگر اہلخانہ نے دعا سے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ ڈیفنس میں گذشتہ ہفتے کار سوار ملزمان نے نوجوان حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور ان کے ساتھ موجود دوست دعا منگی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے تھے۔

دعا منگی کی بازیابی کے لیے کلفٹن میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد نے شرکت کی تھی۔

تین تلوار پر کیے گئے مظاہرے میں دعا کے اہلخانہ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور سماجی رہنما جبران ناصر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *