Type to search

بڑی خبر تجزیہ خبریں

لاہور ٹاؤن شپ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی

  • 21
    Shares

 ٹاؤن شپ میں مذہبی اجتماع شروع ہونے سے قبل دھماکا ہوگیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لاہور ٹاون شپ کے علاقے کالج روڈ پر دھماکے کی اطلاعات ہیں، اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا ایک مذہبی اجتماع کے شروع ہونے سے قبل اسٹیج کے قریب ہوا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تاہم ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ دھماکا خیز مواد کس چیز میں اور کس جگہ رکھا گیا تھا، زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *