Type to search

جرم خبریں خواتین قومی

بہاولپور پولیس کی غفلت، طالبہ گینگ ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے بغداد الجدید پولیس تھانے کی مبینہ غفلت کے باعث گیارھویں جماعت کی طالبہ کے گینگ ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ کو ایک ماہ قبل اس کے کلاس فیلو نے دیگر 11 افراد کے ساتھ مل کر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا تھا جبکہ دیگر ملزمان نے ضمانت قبل ازا گرفتاری حاصل کر لی تھی جبکہ واقعے کا مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔

پولیس مقدمے کے اندراج کے باوجود ملزم سے ویڈیو حاصل نہیں کر سکی جبکہ ملزم کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کے لیے متاثرہ طالبہ کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ ملزمان نے مقدمہ واپس نہ لینے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

متاثرہ طالبہ اور اس کے اہلِخانہ پولیس غفلت کی شکایت کرنے کے لیے ریجنل پولیس افسر فیاض احمد دیو کے سامنے پیش ہوئے۔ جس پر آر پی او نے ضلعی پولیس افسر کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او کے پرسنل ریلشن آفیسر نے بتایا کہ ریپ کا واقعہ 8 نومبر کو پیش آیا تھا جس کے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان طالبہ کو کھانے کے بہانے کچی بستی طبہ بدر شیر میں واقع ایک گھر میں لے گئے تھے۔ جہاں ملزمان نے طالبہ کو گینگ ریپ کیا اور اسے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بنا لی۔

پی آر او نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے چالان جمع کروا دیا ہے لیکن ملزم نے گرفتاری سے قبل عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی جبکہ ڈی این اے کے نمونے بھیج دیے گئے تھے اس کے علاوہ ڈی پی او نے ملزمان کی حراست کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *