ضلع قصور میں کرونا سے پہلی ہلاکت، مریضوں کی تعداد 55 سے زیادہ ہو گئی

12:13 AM, 26 Apr, 2020

کامران اشرف
قصور: پتوکی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والی 63 سالہ خاتون فرحت سلطانہ کو نماز جنازہ کے بعد دفنا دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، سی او میونسپل کمیٹی عملہ سمیت موقع پر موجود تھے۔

نماز جنازہ ان کے آبائی محلہ توحید ٹاؤن پتوکی میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی ہے۔ تدفین سے پہلے مسجد میں اعلان کے ذریعے دیگر افراد کو نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے 9 افراد کو نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے مطابق  پوری فیملی اور متعلقین کے ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں اور پوری گلی کو سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے کہ اس گھر والوں سے پوچھیں جو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کر سکے۔ عوام الناس سے گذارش ہے کہ گھروں میں محفوظ رہیں تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے۔
مزیدخبریں