یاد رہے کہ پہلے ہی پاکستان کو چین 15 لاکھ کورونا ویکسین تحفتاً فراہم کر چکا ہے۔ قومی ائر لائن (پی آئی اے) کے خصوصی طیارے کورونا ویکسین لے کر واپس پہنچ گئے۔ پی آئی اے کے دو خصوصی طیارے آج صبح چین سے کورونا ویکسین لے کر وطن واپس پہنچے جبکہ تیسرا طیارہ آج شام کو کسی وقت پہنچے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے کرونا بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے چین سے کورونا ویکسین منگوانے کے لیے تین خصوصی طیارے روانہ کیے تھے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ اگر کورونا کی موجودہ صورتحال برقرار رہی توانڈسٹری کے لیے مختص آکسیجن بھی صحت کے شعبے کےلیے دی جاسکتی ہے، بحیثیت قوم پہلے سے زیادہ احتیاط اور زمےداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1386739730629410820
ملک میں اس وقت کوروناکی تیسری لہر جاری ہے جو پہلی دونوں لہروں سے زیادہ خطرناک ہے، وبا کی شدت اور تیز رفتار پھیلاؤ کی وجہ سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت آکسیجن کی پیدا وار کا 75 فیصد صحت کے شعبے کیلئے مختص ہے، موجودہ صورتحال برقرار رہی تو بقیہ آکسیجن بھی صحت کے شعبے کیلئے وقف کرنا پڑسکتی ہے۔