وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر آج قوم سے خطاب کریں گے

06:41 AM, 26 Aug, 2019

نیا دور
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کریں گے۔



وزیر اعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم میں اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ اور بھارتی فوج کی درندگی جاری ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیے اور بھارتی بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
مزیدخبریں