واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف ساڑھے 5 فٹ رہ گئی ہے، 45 کلومیٹر تک کے رقبے پر پھیلے اور 350 فٹ لیول کے حب ڈیم میں 339 فٹ کی سطح تک پانی جمع کیا جاسکتا ہے، ڈیم بھرنے کے بعد اضافی پانی اسپیل ویز سے خارج ہوکر حب ندی کے راستے سمندر میں چھوڑا جاتا ہے۔
جیو نیوز نے واپڈا ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال مون سون کے چھٹے سپیل میں کراچی اور سندھ کے علاوہ بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں بھی شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے کیچمنٹ ایریاز سے پانی کے غیر معمولی ریلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں۔
واپڈا ذرائع کے مطابق تین روز قبل تک حب ڈیم میں پانی کی سطح 330 فٹ پر تھی، آج صبح 9 بجے حب ڈیم میں سطح آب 334 فٹ تک پہنچ چکی تھی اور پانی کی آمد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے