پشاور میٹرو: چھتیں ٹپکنے لگیں، پانی سٹینشز میں داخل ہوگیا

08:36 AM, 26 Aug, 2020

نیا دور

 بارش کے بعد پشاور کی میٹرو بس کے  سٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں اور چھت کے راستے سے پانی انتظار گاہ میں آ گیا ہے جس کے بعد اربوں رپوں کے اس پراجیکٹ میں ہوئی نااہلی سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ 


 جیو نیوزکے مطابق بارش کے باعث حیات آباد بی آر ٹی اسٹیشن کے اطراف میں روڈ پر پانی جمع ہے جب کہ بی آر ٹی کے مختلف اسٹاپس پر پانی اسٹیشنز کے اندر داخل ہوگیا ہے۔ تاہم کلیرئنس کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور بی آرٹی کئی سکینڈلز اور لاگت کے کئی گنا بڑھنے کے بعد چند دن قبل ہی چل پائی تھی جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔

 
مزیدخبریں