اداروں کے خلاف بیان، مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری، نواز شریف اور رانا ثناء پر مقدمہ درج

07:45 AM, 26 Aug, 2022

نیا دور
اداروں کے خلاف بیانات کی بنیاد پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن و دیگر کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیا گیا۔

مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمان ، کیپٹن صفدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی ارز میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات120B 506 .124 A .500 A .505. 109.153.131.153A.108.131.153H کے تحت درج کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی تھی۔

صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کیا تھا۔











مزیدخبریں