مئیر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

08:28 AM, 26 Dec, 2020

نیا دور
اسلام آباد ہائی کورٹ، نے مئیر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

جسٹس عامر فاروق نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی مئیرز مئیر کا الیکشن نہیں لڑ سکتے تاہم ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی مئیر ایم سی آئی کے ممبر ہیں مئیر کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں جبکہ ڈپٹی مئیر سیکشن 27/1 کے تحت مئیر کی نشست پر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل چیئرمین کا الیکشن لڑنے والا مئیر کا الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق متاثرہ فریق نہیں بن سکتا۔

تاہم عدالت نے مئیر اسلام آباد کا الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈپٹی مئیر کو ووٹ ڈالنے کی درخواست منظور کر لی ہے تاہم فیصلے ہی کی روشنی میں ڈپٹی میئر اسلام آباد کے مئیر کا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں۔
مزیدخبریں