بھارت میں بی ایس سی کی طالبہ ریاست کیرالہ کے دارالحکومت کی میئر منتخب ہو گئی

12:03 PM, 26 Dec, 2020

نیا دور
 بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر ترواننت پورم کے میئر کے لیے 21 سالہ سٹوڈنٹ لیڈر آریہ راجندرن نے میدان مارلیا جس کے بعد وہ ہندوستان کی سب سے کم عمر میئر بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں شہر ترواننت پورم کی میونسپل کارپوریشن کے لیے ہونے والے انتخابات میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) نے 100 میں سے 51 نشستیں حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ بی جے پی کو محض کو صرف 35 سیٹیں ملیں۔

کمیونسٹ پارٹی نے ضلعی اور ریاستی کمیٹیوں کی مشاورت سے حیران کن طور پر شہر کی میئر کے لیے 21 سالہ شعبہ ریاضی کی طالبہ آریہ راجندرن کو اپنا میئر امیدوار منتخب کیا ہے جو موڈوانمگل ڈویژن سے پہلی بار کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ نہ صرف کیرالہ بلکہ بھارت کی تاریخ کی سب سے کم عمر میئر ہوں گی۔ آریہ راجندرن کا تعلق سٹوڈنٹ تنظیم ایس ایف آئی ( سٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا) سے تھا۔

قبل ازیں کمیونسٹ پارٹی نے ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرپرسن پشپلاٹھہ، ​​اساتذہ یونین کے رہنما اے جی اویلینا اور جمیلہ سریدھرن میں سے کسی ایک کو میئر امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم پشپلاٹھہ اور اولینا انتخابات ہار گئے تاہم پارٹی نے سرکاری ریٹائرڈ ملازم جمیلہ سریدھارن کے مقابلے میں 21 سالہ طالبہ کا انتخاب کیا۔
مزیدخبریں