میاں صاحب، پارٹی میں پرانے ورکرز کو اگنور کیا جارہا ہے: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا کہ خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اس کو کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں ہے۔ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، تشدد برداشت کیا، کوئی ان کو سننے کو تیار ہی نہیں۔

04:08 PM, 26 Dec, 2023

نیا دور

نواز شریف کی زیر صدارت دو روز قبل ہونے والے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ ن  کی قیادت کی جانب سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں میں اختلافات سامنے آنے لگے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز پھٹ پڑے اور نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ پرانا کارکن آج بہت پریشان ہے اور اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اس کو کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں ہے۔ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، تشدد برداشت کیا، کوئی ان کو سننے کو تیار ہی نہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نئے لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا؟  حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پرانا ورکر آج بہت پریشان ہے۔ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے، جنہوں نے مشکلیں برداشت کیں۔

مزیدخبریں