پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آ گیا

05:57 PM, 26 Feb, 2020

نیا دور
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے اس بات کی تائید کی ہے کہ کراچی میں پہلا کرونا وائرس کا کیس سامنے آ گیا ہے۔

ایران کا دورہ کرنے والے نوجوان کو ہمسایہ ملک میں قیام کے دوران یہ وائرس منتقل ہوا۔ متاثرہ نوجوان، 20 فروری  کو ایران سے بذریعہ جہاز کراچی آیا تھا۔



محکمہ صحت نے متاثرہ شخص اور اس کے اہل خانہ کو قوارنٹائن میں منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی متاثر نوجوان کے ہمراہ سفر کرنے والے مسافروں کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ متاثرہ شخص میں کرونا کی علامات ایران میں ہی نظر آنا شروع ہو گئی تھیں، تاہم آج آغا خان ہسپتال میں کیے گئے ٹیسٹ سے کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
مزیدخبریں