یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید متعدد بار اپنے بیانات میں وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کیساتھ رابطے بحال کرنے کا مشورہ دے چکے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والے مل کر بیٹھ سکتے ہیں تو جہانگیر ترین اور عمران خان پرانے دوست اور ساتھی ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناصرف جہانگیر خان ترین سے طویل عرصے بعد رابطہ کیا بلکہ پی ٹی آئی رہنما کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ جہانگیر ترین کی ان دنوں طبعیت ناساز ہے۔ وہ اپما میڈیکل چیک اپ کرانے برطانیہ روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ علاج کی غرض سے کچھ عرصہ قیام کرینگے۔
قبل ازیں طبیعت خرابی کے باعث جہانگیر ترین لاہور کے بھی ایک نجی ہسپتال میں 3 روز تک زیر علاج رہے۔ اب لندن میں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔
خبریں ہیں کہ جہانگیر ترین کی لندن روانگی سے قبل وزیراعظم عمران نے پی ٹی آئی رہنما کو فون کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔