پرویزالہی کے نام پر کیا ن لیگ دو حصوں میں بٹ گئی ہے؟ عمران خان کا دوسال بعد جہانگیرترین کو فون

06:57 PM, 26 Feb, 2022

نیا دور

پرویز الہیٰ سیاست کی ایک مہنگی پراڈکٹ ہیں جسے خریدنے کیلئے ایک قیمت ہے۔ انہوں نے اپنے دام کا تعین کرکے مارکیٹنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر واضح کر دیا ہے کہ اگر آپ لوگوں کو میرا ساتھ چاہیے تو وزارت اعلیٰ سے کم پر بات نہیں ہوگی، مزمل سہروردی



 



پرویز الہیٰ کم مدت کیلئے وزیراعلیٰ بننے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں۔ وہ اپوزیشن سے تحریری معاہدہ مانگ رہے ہیں جس میں طے ہو کہ یہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اپنی مقررہ مدت پر ہی ہونگے اور دسمبر میں الیکشن ہوں گے، مزمل سہروردی



 



پرویز الہی کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے ن لیگ راضی ہو جائے گی لیکن اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر تیار نہیں ہونگے۔ آج بلاول بھٹو نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں واضح کر دیا ہے کہ ہم چاہیں کہ چند اصلاحات کرنے کے بعد آزادنہ اور منصفانہ انتخابات کی جانب جائیں۔ مرتضی سولنگی

مزیدخبریں