فزیکل امتحان کے خلاف احتجاج: یو سی پی کے گارڈز کا طلبہ پر تشدد ،کئی طلبہ کے سر پھاڑ دئیے

10:19 AM, 26 Jan, 2021

نیا دور
ملک بھر میں فزیکل امتحانات کے خلاف جاری طلبہ کے احتجاج جاری ہے۔ لاہور میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے گیٹ کے باہر طلبہ احتجاج کر رہے تھے کہ یونیورسٹی کے گارڈز نے لاٹھیوں کے ساتھ طلبہ پر چڑھائی کر دی اور ان پر تشدد شروع کر دیا جس سے کئی طلبہ کے سر پھٹ گئے اور شدید خون بہنا شروع ہو گیا۔

طلبہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جارہا ہے جبکہ یونیورسٹی گیٹ کے باہر طلبہ کی بڑی تعداد اب بھی موجود ہے۔

https://twitter.com/PSCollective_/status/1354000577752166400

احتجاج کرنے والے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ان سے فزیکل امتحانات کی بجائے آن لائن امتحانات لئے جائیں۔

https://twitter.com/iamQaisarJaved/status/1353986956892528642
مزیدخبریں