یو سی پی کے باہر طلبہ احتجاج پر پولیس اور انتظامیہ کا تشدد: 1 طالب ہلاک،1 آئی سی یو میں،کئی طلبہ شدید زخمی

10:55 AM, 26 Jan, 2021

نیا دور
لاہور میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے گیٹ کے باہر طلبہ احتجاج کر رہے تھے کہ یونیورسٹی کے گارڈز اور پولیس نے لاٹھیوں کے ساتھ طلبہ پر چڑھائی کر دی اور ان پر تشدد شروع کر دیا جس سے کئی طلبہ شدید زخمی ہوئے۔ طلبہ کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔

آن لائن امتحانات کا مطالبہ کرنے والے لاہور کی نجی یونیورسٹی یو سی پی کے طلبہ اور گارڈز میں تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ احتجاج جاری ہے۔

جوہر ٹاؤن کے خیابان جناح روڈ پر واقع یونیورسٹی کے باہر آن لائن امتحانات کے مطالبے کیلئے صبح سے ہی طلبہ موجود تھے۔ پولیس کے مطابق 300 سے ساڑھے تین سو طلبا اس احتجاج میں شریک ہوئے۔

بول نیوز کے مطابق 1 طالب شاہجہاں کے سر پر گہری چوٹ آئی اور وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ طلبہ کو لیڈ کرنے والے طالب علم محمد زبیر انتہائی تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

یونیورسٹی گیٹ کے باہر طلبہ کی بڑی تعداد اب بھی موجود ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی جاری ہے۔

https://twitter.com/PSCollective_/status/1354000451532972033
مزیدخبریں