روینہ ٹنڈن کی جانب سے نواز شریف کو 'بم کا تحفہ'، تصویر دوبارہ وائرل

11:47 AM, 26 Jan, 2022

نیا دور
یہ بم 1999ء میں پاک بھارت کارگل جنگ کے دوران منظرعام پر آیا تھا۔ سبز رنگ کے اس بم پر سفید رنگ سے دل کا نشان بنا کر روینہ ٹنڈن کی جانب سے نواز شریف کو لکھا گیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ کارگل جنگ کے دوران بھارتی سپاہیوں نے روینہ ٹنڈن کی جانب سے یہ بم تحفے کے طور پر پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھیجنا چاہا تھا کیونکہ ان دنوں مشہور تھا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے ہیں۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر اب دوبارہ وائرل ہو چکی ہے۔ اس لئے روینہ ٹنڈن نے بھی اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بہت عرصے بعد پتا چلا کہ تھا کہ کارگل جنگ کے دوران بھارتی سپاہیوں نے ایک بم پر میری جانب سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کیلئے پیغام تحریر کیا تھا۔
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ میری تمام دنیا سے گزارش اگر بات چیت اور پیار سے معاملات حل ہو سکتے ہیں تو یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانب رہنے والے لوگوں کے خون کا رنگ سرخ ہے۔ کسی کو اس بات پر فخر نہیں ہونا چاہیے کسی ماں کا بیٹا کھو گیا ہے۔ اگر مجھے اپنے ملک کی حفاظت کیلئے سرحد پر کھڑا ہونا پڑے تو میرے ہاتھ میں بندوق تھما دو، میں بھی وہاں کھڑی ہو جاتی ہوں۔
یہ باتیں انہوں نے ہندوستان ٹائمز کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہیں۔ اس انٹرویو کے دوران روینہ ٹنڈن نے اپنے خاندان، فلمی کیرئیر اور دیگر معاملات پر بھی بات کی۔
مزیدخبریں