پرویز الہیٰ کو اپنی وزارت اعلیٰ کے کھو جانے کا بڑا دکھ ہے۔ جب منظور وٹو نے 15 سیٹوں سے وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی سے لی تھی تو وزارت اعلیٰ چھن جانے کے بعد انہیں بھی ایسے ہی دکھ ہوا تھا،اب انہیں دوبارہ وزارت اعلیٰ ملتی نظر نہیں آرہی،مبشر بخاری
پرویزالہی کے مطابق تحریک انصاف کے 99 فیصد لوگ کہتے تھے کہ اسمبلی نہ توڑیں مگر 1 فیصد کہتے تھے کہ اسمبلی تحلیل کر دیں جن میں فواد چودھری بھی شامل تھے۔ اس لئے بھی شاید پرویزالہی کو فواد پر غصہ ہے، مبشر بخاری
تحریک انصاف کے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ بیوقوفی تھی کہ دو صوبوں میں اپنی حکومت گرا دی، اس سے عمران خان کا مورال گر چکا تھا، مگر فواد چودھری کی گرفتاری سے ان کو احتجاج کے لیے پھر سے انرجی مل گئی ہے، تنزیلہ مظہر