جیو نیوز نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنائے گی جب کہ حکومت نے اپوزیشن کو احتجاج پر سخت رد عمل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لانے کی ہدایت دی ہے اور کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اپوزیشن کی کسی ریلی یا جلسے کو نہیں روکنا، عوام خود دیکھ لے گی کہ ان کے شو کس طرح فلاپ ہوتے ہیں۔