افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی جائیدادوں کا سراغ مل گیا

02:54 PM, 26 Jul, 2019

نیا دور
ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق شہر قائد میں ملا اختر منصور کی چھ مختلف جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ ملا اختر منصور کے دو مختلف بینکوں میں دو اکاؤنٹس کا بھی سراغ مل گیا۔

ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق ملا اختر منصور نے تمام جائیدادیں اپنے دو مختلف شناختی کارڈز پر خریدی تھیں۔ افغان طالبان کے سابق امیر مئی 2016 میں مارے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملا اختر منصور کراچی میں ایک پلاٹ اور گھر گلشن معمار میں ہے جبکہ ان کے دو فلیٹ شہید ملت روڈ پر واقع ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق طالبان رہنما کی ملکیت میں دو فلیٹس گلشن معمار میں ہیں جبکہ انہوں نے دو جعلی شناختی کارڈز بنا رکھے تھے۔

پہلا شناختی کارڈ محمد ولی جبکہ دوسرا گل محمد کے نام سے بنایا گیا۔
مزیدخبریں