زلزلے کے فنڈز میں مبینہ غبن 2009ء اور 2011ء میں کیا گیا، 2005ء میں نہیں: ڈویڈ روز

05:35 PM, 26 Jul, 2019

نیا دور
شہباز شریف کے حالیہ بیانات اور ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ زلزلے کے امدادی فنڈز میں مبینہ غبن 2009ء اور 2011ء میں کیا گیا، 2005ء میں نہیں۔

شہباز شریف کے حالیہ بیانات اور ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف ہتک عزت کے ہرجانے کا کیس دائر کرنے کے بعد ڈیوڈ روز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف کے حالیہ بیانات پر ایک ہی بات کروں گا۔ جو شہباز شریف نے کہا ہے کہ زلزلہ دو ہزار پانچ میں آیا تھا، اس وقت میں وزیراعلیٰ نہیں تھا۔

https://twitter.com/DavidRoseUK/status/1154717748590596096?s=20





انہوں نے کہا کہ شواہد کے مطابق جو پاکستانی عدالت میں پیش  کیے گئے ہیں، ان کے مطابق زلزلے کے امدادی فنڈ میں مبینہ غبن دو ہزار نو اور دو ہزار گیارہ میں کیا گیا تھا، دو ہزار پانچ میں نہیں۔




مزیدخبریں