'ن لیگ کو 115 سیٹوں کے ساتھ حکومت دینے کا فیصلہ ہو چکا'

05:08 PM, 26 Jul, 2023

نیا دور
خبریں ہیں کہ بلوچستان سے جام کمال اور کچھ دیگر سرکردہ سیاست دان عنقریب ن لیگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ لگتا ہے فیصلہ ہو چکا ہے کہ ن لیگ کو آئندہ انتخابات میں 115 سے 120 تک سیٹیں دینی ہیں اور دو تین چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ مل کر وہ مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ یہ کہنا ہے عامر غوری کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں جاوید فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی زیادہ سے زیادہ 90 روز میں الیکشن کروانے پر زور دے رہی ہے اور نگران وزیر اعظم کے لئے اپنے نام دینے جا رہی ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ والا معاملہ ہو یا ملک ریاض والا، عمران خان کے پاس کسی سوال کا جواب نہیں ہے۔ لگتا ہے عمران خان ہمت ہار چکے ہیں۔

حسن ایوب کا کہنا تھا کہ 31 جولائی سے پہلے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہو گا اور یہ کیس منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

مرتضیٰ سولنگی نے خبر دی کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے باہمی تعلقات میں پہلے جو گرمجوشی تھی وہ اب نہیں رہی۔

رضا رومی کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھجوانے سے متعلق عمران خان کا تازہ بیان چوری اور سینہ زوری جیسا ہے۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
مزیدخبریں