مریم نواز پر جھوٹے الزامات؛ برطانیہ میں 92 نیوز کی نشریات بند

اطلاعات آ رہی ہیں کہ 92 نیوز ہتک عزت کا یہ مقدمہ ہار رہا ہے اور اس کے باعث اسے برطانیہ میں اپنی نشریات بند کرنی پڑ رہی ہیں۔ مریم نواز کے وکلا کا کہنا ہے کہ 92 نیوز کو مریم نواز سے معافی بھی مانگنی پڑے گی اور ہرجانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

01:12 PM, 26 Jul, 2024

نیوز ڈیسک

پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز کو 30 روز کے اندر برطانیہ میں اپنی نشریات بند کرنی پڑ رہی ہیں۔ 92 نیوز کے اینکر عامر متین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر توشہ خانہ سے تحائف لینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر مریم نواز نے برطانیہ میں 92 نیوز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ 92 نیوز ہتک عزت کا یہ مقدمہ ہار رہا ہے اور اس کے باعث اسے برطانیہ میں اپنی نشریات بند کرنی پڑ رہی ہیں۔ مریم نواز کے وکلا کا کہنا ہے کہ 92 نیوز کو مریم نواز سے معافی بھی مانگنی پڑے گی اور ہرجانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل دنیا نیوز نے بھی برطانیہ میں اپنی نشریات بند کر دی تھی۔

مزیدخبریں