کرونا ویکسین جلد تیار ہونے کی خاص امید نہیں، بن بھی گئی تو اس سال دستیاب نہیں ہوگی: عالمی ادارہ صحت

05:54 AM, 26 Jun, 2020

نیا دور

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے  کہا کہ اس حوالے سے کوئی یقینی بات موجود نہیں کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لی جائے گی، اور اگر ایسا ہوا بھی، تب بھی یہ اگلے سال سے قبل دستیاب نہیں ہوگی۔


ایسے وقت میں جب یورپ  امریکا اور ایشیا  میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے تو کئی ملکوں میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ اضافہ تیز ترین طور پر ہو رہا ہے۔ 


عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کئی ممالک پہلے ہی پابندیاں دوبارہ نافذ کر چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ممکنہ طور پر ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔


عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ نے کہا ہے کہ کئی ماہ میں پہلی بار یورپ میں کرونا وائرس ’بہت نمایاں طور پر سر اٹھا رہا ہے۔

مزیدخبریں