انگلش لیڈز کی ٹیم کو حال ہی میں اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب فٹ بال سٹیڈیم میں تماشائیوں کی کرسیوں پر چسپاں کی گئی تصاویر میں القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کی تصویرسامنے آئی۔ یہ واقعہ الانڈ روڈ سٹیڈیم میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق کلب انتظامیہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے کھیل کے میدان میں تماشائیوں کے بجائے ان سے کہا کہ وہ پچیس آسٹریلوی پاؤنڈ ٹکٹ کے بدلے میں خود آنے کے بجائے سٹڈیم میں ہونے والے فٹ بال مقابلے میں اپنی تصاویر ارسال کریں۔ انہیں علامتی طور پر سٹینڈ پر موجود کرسیوں پر چسپاں کیا جائے گا۔
اس سکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی نے شرارتاً اسامہ بن لادن کی تصویر ارسال کی۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
کچھ صارفین نے اس تصویر کو محض ایک مزاح قرار دیا اور کچھ نے اسے فوٹوشاپ کا کمال قرار دیا ہے۔