قبائلیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا، باجوڑ میں انٹرنیٹ 3G سروس کا آغاز

05:20 AM, 26 Mar, 2019

نیا دور
قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے شہری ایک طویل عرصہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ ان کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ کی تیزترین 3G اور 4G سروسز متعارف کروائی جائیں۔ اس مطالبے پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے اور باجوڑ کی تحصیل خار میں انٹرنیٹ 3G سروس فراہم  کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا، قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ایک اور وعدہ پورا کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ جمعہ کے روز باجوڑ میں ایک جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقامی شہریوں سے انٹرنیٹ کی تیزترین 3G سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جو باجوڑ کی تحصیل خار میں فراہم کر دی گئی ہے۔



واضح رہے، عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا، باجوڑ میں نوجوان شعور رکھتے ہیں، انٹرنیٹ کے حوالے سے ان کا جوش دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ اسلام آباد واپس پہنچتے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے رابطہ کر کے آپ کو انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

دریں اثناء، وزیراعظم عمران خان نے باجوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی حکومت قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا تین فیصد حصہ قبائلی علاقوں کی ترقی پر خرچ کرے گی۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1110093034920861696?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1110093034920861696&ref_url=https%3A%2F%2Fen.dailypakistan.com.pk%2Fpakistan%2Fpm-imrans-promise-of-3g-internet-service-to-bajaur-district-fulfilled%2F

انہوں نے کہا، قبائلی علاقوں میں جنگ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی، قیمتی املاک تباہ ہوئیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام صوبے قومی مالیاتی کمیشن میں سے تین فی صد حصہ قبائلی علاقوں کو دیں گے۔

 
مزیدخبریں