کرونا نے امریکہ کو نگل لیا ، 24 گھنٹوں میں نئے مریضوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

06:05 AM, 26 Mar, 2020

نیا دور
کرونا وائرس کی ہولناکیں جاری ہیں۔ اور اب دنیا کا ہر خطہ کرونا کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے۔ ایسے میں اب کرونا کا عالمی مرکز امریکہ بنا ہوا ہے۔ امریکا، جس کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب سے کچھ عرصہ قبل تک اس وبا کو محض ایک سیاسی شگوفہ قرار دے رہے تھے اب ان کو جان کے لالے پڑے ہیں۔ ایسے میں اب امریکا سے ہولناک خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کرونا وائرس امریکہ میں خوفناک رفتار کے ساتھ پھیلا ہے۔ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں 10 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکی انتظامیہ افراتفری کا شکار ہے۔ اس حوالے سے متعدد امریکی ذرائع ابلاغ نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ کرونا وائرس نے امریکہ کو نگل لیا ہے۔ 

یا رہے کہ امریکا  میں وبائی امراض کے نگران ادارے سی ڈئ سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی 193 کے اضافے کے بعد کل تعداد 737 ہوگئی ہے۔امریکہ میں سامنے آنے والے نصف سے زیادہ کیسز نیویارک ریاست میں ہے جہاں 30800 مریض ہیں۔

 
مزیدخبریں