اس حوالے سے ترجمان موٹرویز کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موٹرویز کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کیا جا رہا ہے۔ تمام مال بردار اور کرشل گاڑیاں موٹر ویز پر سفر نہیں کر سکیں گی تاہم مال بردار،تیل کی ترسیل اور ضروری اشیاء والی گاڑیاں کم سےکم عملےکےساتھ جاسکیں گی۔ نجی گاڑیوں کو سفر کی مشروط اجازت ہوگی۔ نجی گاڑیاں صرف تب ہی سفر کر سکیں گی جب ان میں ایک یا زیادہ سے زیادہ دو افراد سوار ہوں اور ان کے پاس سفر کرنے کی معقول وجہ وجود ہو۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے کل ہی ٹرانسپورٹ کی بندش کی مخالفت میں اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹرانسپورٹ بند ہو۔ تاہم آج ہی اس جانب بھی انتظامیہ نے قدم اٹھا لیاہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ وزیر اعظم کرونا کی وبا کے دوران جس سمت کا عوامی طور پر اعلان کرتے ہیں اگلے دن اس سے الٹ وقوع پذیر ہوتاہے۔
پاکستان میں اب تک کرونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 1108 ہو چکی ہے۔ جبکہ اب تک 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔