ڈالر نے روپے کو پچھاڑ دیا،دو دن کے دوران قدر میں 8 روپے سے زائد کا ہوشربا اضافہ

11:29 AM, 26 Mar, 2020

نیا دور
پاکستانی قوم اس وقت کرونا کی وبا سے حالت جنگ میں ہے اور ملک اس وقت لاک ڈاون کا شکار ہے۔ صنعتیں، کاروبار اور معاشرتی سرگرمیاں معطل ہیں اور ہر ذی روح اپنے آپ کو بچانے کی تگ و دو میں ہے۔ ایسے میں ڈالر نے پاکستانی معیشت کی حالت مزید پتلی کرنا شروع کردی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں دو دن میں 8.45 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا تھا جبکہ آج سیدھے 5 روپے 45 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ سٹیٹ بینک نے کرونا  کی وبا سے بنی صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں کمی کر دی تھی جس کے بعد ہاٹ منی کے خزانے سے نکل جانے کے بعد ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کرونا سے لک لاک ڈاون کی صورتحال میں ہے اور اگلے دو ہفتے تک کسی قسم کی  بہتری کا کوئی امکان نہیں
مزیدخبریں