پولیس کےمطابق ملتان روڈ کے قریب کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے یہاں پر پھینک دیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔