کرونا وائرس کو پروپیگنڈہ قرار دے کر لوگوں کو احتیاطی تدابیر کیخلاف اکسانے پر دو مولوی اور اسٹوڈیو کا مالک گرفتار

12:50 PM, 26 Mar, 2020

نیا دور
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کرونا وائرس کو پروپیگنڈہ قرار دے کر لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے خلاف اکسانے پر دو مولویوں اور اسٹوڈیو کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو مولویوں نے پشتو میں نظم گاتے ہوئے کرونا وائرس کو پروپیگنڈہ اور جھوٹ قرار دے کر لوگوں کو اکسایا ہے کہ سماجی فاصلہ اختیار نہ کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کریں۔

ویڈیو میں کرونا وائرس کو مسلمانوں کی مساجد اور مدارس کے خلاف سازش اور دجال قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھوکے سے کعبے کو بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ معمول کے مطابق زندگی گزاریں، کرونا وائرس کچھ بھی نہیں ہے۔ کسی کے دھوکے میں نہ آئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان میں اسٹوڈیو کے مالک سجاد اور نظم گانے والے مولوی عبدالجلیل اور مولوی بلال شامل ہیں۔

https://www.facebook.com/116865899709322/videos/327657394880999/
مزیدخبریں