کورونا کا مریض گواہی دینے عدالت پہنچ گیا، کمرہ عدالت میں دوڑیں لگ گئیں

10:55 AM, 26 Mar, 2021

نیا دور

احتساب عدالت میں کورونا کے مریض کی آمد پر کھلبلی مچ گئی۔


اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران کورونا کا شکار گواہ عدالت میں پیش ہوگیا۔

نیب کے گواہ امیر حیدر ملک نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اسے کورونا ہے لہٰذا جلدی بیان ریکارڈ کیا جائے، نیب کے گواہ کی بات سن کر عدالت میں کھلبلی مچ گئی اور احتساب عدالت نمبر دو کو فوری خالی کر دیا گیا۔

 

عدالت نے کورونا سے متاثر نیب کے گواہ کو فوری طور واپس بھیج دیا اور کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کرایا گیا۔
مزیدخبریں