جام عبدالکریم ضمانت پر ہیں، انھیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب

جام عبدالکریم ضمانت پر ہیں، انھیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جام عبدالکریم نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے ، جس نے ضمانت کرائی ہے اس کو کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ ایسی باتیں کر رہے ہیں شاید ان کو قانون کا کوئی پتا نہیں ہے۔ شیخ رشید کی ایسی ہدایات دینے کا مقصد لوگوں کو ڈرانا ہے، اب لوگوں کو ڈرانے کا وقت گزر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشش کر رہی ہے، عوام کو تب رلیف ملے گا جب عمران خان کی حکومت کا سورج غروب ہو جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جام عبدالکریم قومی اسمبلی کا ممبر ہے، ووٹ کاسٹ کرنا ان کا آئینی حق ہے، البتہ ان پر لگائے گئے الزام کا فیصلہ آنا باقی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے ناظم جوکھیو کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کو دبئی سے لایا جا رہا ہے۔ جام عبدالکریم آئیں گے تو گرفتار کر لیا جائے گا۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا۔ اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل ڈالیں گے اور گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد ملک دشمنوں کی سازش سے قوم کو آگاہ کروں گا مزید کہا کہ وزارت داخلہ فوج کو بھی طلب کرسکتی ہے اور وزارت داخلہ 24 گھنٹے کھلی ہے، کوشش ہے امن وامان کامسئلہ نہ ہو۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نےغلطی کی توسزابھی بھگتیں گے، پی ٹی آئی کوایک دن کےجلسےکی اجازت دی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پریڈگراؤنڈ میں عوام کا سمندر ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج 2بجےسیاسی کمیٹی کا اجلاس ہونا ہے،اپوزیشن نےعمران خان کومقبولیت کی معراج پرپہنچادیاہے، وزیراعظم کوایمرجنسی کی رائےدی تھی مستردہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ممبر ہی ریڈ زون میں داخل ہوسکیں گے۔