ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے  سے اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد کیا گیا ہے ،دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردکارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

12:43 PM, 26 Mar, 2024

نیا دور

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے  سے اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد کیا گیا ہے ،دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردکارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں