وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی

10:58 AM, 26 May, 2022

نیا دور
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابتدائی مرحلے میں ہی ناکام ہوگئی۔

بلوچستان اسمبلی وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے اکثریت حاصل نہ کرسکی، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے مطلوبہ اراکین کی تعداد 13ہونی تھی لیکن جام کمال گروپ اسمبلی میں 13 ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکی۔

اسمبلی میں 11اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی، آئین کے تحت 20 فیصد ممبران یعنی 13 اراکین کی اجازت سے اسمبلی میں قرار داد پیش کی جا سکتی ہے۔

ممبران پورا نہ ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوئی، اب آئندہ چھ مہینے تک وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف کسی قسم کا عدم اعتماد نہیں ہو سکتا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل نے کی اور عدم اعتماد کی تحریک ظہور بلیدی نے پیش کی تھی۔ اسمبلی کا اجلاس پانچ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
مزیدخبریں