کرونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ محکمہ صحت کی پاکستان ٹیم کو آخری وارننگ

08:09 AM, 26 Nov, 2020

نیا دور

نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت نے  کورونا کے حوالے سے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی اسکواڈ کو آخری وارننگ دے دی۔ 


محکمہ صحت نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کوتمام ارکان کو کمرے تک محدود رہنے کا پابند بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کےچندارکان کوسی سی ٹی وی پرآئیسولیشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ پہنچنے والے پاکستانی اسکواڈ کے 6 ارکان کےکرونا ٹیسٹ مثبت  آئے ہیں جس کے بعد انہیں مینجڈ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔


محکمہ صحت کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے 6 اراکان کی قرنطنیہ میں کم از کم 4 بار کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹرز نے اگر پروٹوکولز اور قواعد کی مزید خلاف ورزی کی تو دورہ خدشات کا شکار ہو جائے گا اور پاکستان ٹیم کو واپس بھی بھیجا جا سکتا ہے۔


خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
مزیدخبریں