مریم نواز نے اپنےٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگریہی ہے عمران خان کا پلان۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ سازشیوں کے پلان ناکام ہوتے ہیں اور ان کا یہی انجام ہوتا ہے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1596484457581740035?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1596484457581740035%7Ctwgr%5E547cdcedba0fdf996c146ca58e1e07d6d0cbb293%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F308024-