عمران کا لانگ مارچ ختم، اسمبلیاں چھوڑنے کا اعلان | ملک ریاض کو نیب کا نوٹس | جنرل فیض ریٹائر ہو رہے ہیں۔

07:47 PM, 26 Nov, 2022

نیا دور
جس پرویز الہیٰ نے عمران خان کے کہنے پہ ایف آئی آر درج نہیں کروائی وہ ان کے کہنے پہ اسمبلی توڑے گا؟ اگر وہ اس حق میں ہوتا تو آج سٹیج پر عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہوتا اور مونس الہیٰ بھی جلسے میں جانے کے بجائے سپین نہ جاتا، مزمل سہروردی

عمران خان نے آج جنرل باجوہ کا نام نہیں لیا، وہ ان کے اثاثوں سے متعلق خبر کو اٹھا سکتے تھے مگر انہوں نے نہیں اٹھائی۔ عمران خان اپنی بات سے کچھ نہ کچھ حد تک پیچھے ہٹ گئے ہیں، عنبر شمسی

جن جرنیلوں کے قبل از وقت ریٹائر ہونے کی خبریں آ رہی ہیں اگرچہ وہ سپرسیڈ تو نہیں ہوئے مگر بہتر ہے کہ رخصت ہو جائیں اور نئے چیف کو اپنی ٹیم بنانے کا موقع ملے، مرتضی سولنگی

جنرل فیض کو جنتنا متنازعہ اہل یوتھ نے کیا ہے اس سے زیادہ کوئی کر نہیں سکتا، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے لوگ سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز لگا رہے ہیں اور کہہ رہے اگر وہ ہوتے تو وہ پاکستان کو بچالیتے، سیاسی پارٹیوں کو اس طرح جرنلز کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، رضا رومی
مزیدخبریں