اجیت دوول نے مزید کہا کہ غیرملکی سرزمین سیکیورٹی خطرات کا باعث ہے، بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کر رہا ہے اور نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت نے خطے میں کشیدگی اور تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کی ہو۔ حال ہی میں لداخ کی سرحدوں پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ جھڑپ کی جس پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔
دوسری جانب کرونا وبا سے ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد کے لحاظ بھارت دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے لیکن اس کے باوجود نئے میزائل کے تجربات اور جنگی ساز و سامان کی خریداری جاری ہے۔