تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے مذہبی انتہا پسندی پر اتر آئے۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم بہت اچھے انداز میں کھیل رہے تھے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ سب سے اچھی بات یہ تھی کہ جس طرح محمد رضوان نے گراؤنڈ میں کھڑے ہندوؤں کے بیچ میں نماز پڑھی وہ ایک بہت سپیشل بات تھی۔
وقار یونس کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
https://twitter.com/VeengasJ/status/1452912736791367680
https://twitter.com/RuleCivilian/status/1452936242358849539
https://twitter.com/KartikeyaKishan/status/1452935878637092864
https://twitter.com/hotmaverick008/status/1452934143097008144
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی کو دنیا بھر میں مسلمانوں کی فتح قرار دیا تھا۔
اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی فتح دراصل دنیا بھر میں مسلمانوں کی کامیابی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے مسلمان بھی پاکستان کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ شیخ رشید کے اس بیان کو بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
صحافی نور چوہدری کا کہنا تھا،''بھارت کی کرکٹ ٹیم میں بہت شاندار مسلمان کھلاڑی ہیں جنہوں نے بہت محنت سے اپنی ٹیم کے لیے کھیلا ہے۔ شیخ رشید کا بیان ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔''
بھارتی صحافی انشل سکسینا کا کہنا تھا،'' بھارت پاکستان سے ورلڈ کپ کے بارہ میچوں میں جیت چکا ہے تو ان بارہ میچوں میں کس کی فتح ہوئی اور کس کی شکست۔''
ایک اور بھارتی صحافی ادیتیہ مینن کا کہنا تھا،'' شیخ رشید، بی جے پی اور وہ سارے انتہائی دائیں بازو کی سوچ رکھنے والے افراد جو بھارتی کھلاڑی شامی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، سب ایک جیسے ہیں۔ بھارتی مسلمانوں کو پاکستان کا حامی ٹھہرانے والے۔''