سارے ریلیف نواز شریف اور شہباز شریف کے لیے ہیں: پرویزالہیٰ

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا۔ جب کہ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کیں۔ لیکن نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی ہے۔ نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں۔ کیا جج باتیں بھول گئے۔

02:38 PM, 26 Oct, 2023

نیا دور

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو غیر قانونی بھرتی کیس میں جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کردیا گیا۔انہیں رات گئے اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا تھا۔عدالت پیشی پر ان کا کہنا تھا کہ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کیں۔ لیکن نواز شریف لاڈلے اور شہباز شریف کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کرے، اور ہوتا نظر بھی آئے۔ پانچ ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا۔ جب کہ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کیں۔ لیکن نواز شریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی ہے۔ نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں۔ کیا جج باتیں بھول گئے۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا۔ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔ اور انہیں ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق لاہور لایا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے اور اینٹی کرپشن کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

پرویزالٰہی کے وکلا نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، ہائیکورٹ کے حکم کا انتظار کیا جائے، اور پرویزالٰہی کے مرکزی وکیل بھی ہائیکورٹ میں ہیں۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے کیس کی سماعت شروع کرنے کی استدعا کی۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ پرویز الٰہی کواینٹی کرپشن نے گزشتہ روزاڈیالہ جیل سے تحویل میں لے لیا تھا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں نامزد ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان نے خلاف ضابطہ تقرریاں کیں۔

مزیدخبریں