'نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی، سپریم کورٹ کو ترمیم پر اعتراض نہیں'

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے علاوہ دیگر ججز کے خلاف آئی شکایات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کل بظاہر سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر کو شوکاز نوٹس جاری کر دے گی جس پر انہیں جوڈیشل کونسل میں اپنا جواب جمع کروانا ہو گا۔

10:07 PM, 26 Oct, 2023

نیا دور
Read more!

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس فیصلے میں پارلیمنٹ کی حاکمیت تسلیم کر چکی ہے۔ اس لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی کی معیاد 5 سال کرنے پر سپریم کورٹ اعتراض نہیں کرے گی اور یوں نواز شریف نااہلی کا عرصہ پورا کر چکے ہیں۔ لیکن جب تک تینوں کیسز میں ان کی کنوکشن ختم نہیں ہو جاتی تب تک نواز شریف الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ یہ کہنا ہے جہانگیر خان جدون کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں وقار ستی نے کہا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر مفاہمتی سیاست کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کا ایک وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین جاری ڈیڈلاک ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اسد قیصر کے مطابق یہ ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی کی منشا اور ہدایت پر ہوئی ہے۔

حسن ایوب کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے علاوہ دیگر ججز کے خلاف آئی شکایات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کل بظاہر سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر کو شوکاز نوٹس جاری کر دے گی جس پر انہیں جوڈیشل کونسل میں اپنا جواب جمع کروانا ہو گا۔

میزبان مبشر بخاری نے کہا ایسی سیاسی جماعت جس نے ملک میں سیاسی انتہاپسندی پھیلائی تھی اب اگر دوسری جمہوری طاقتوں کے ساتھ بات چیت پر تیار ہو گئی ہے تو اس سے ہمیں انتخابات کے لیے پرامن ماحول میسر آ سکے گا۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں